Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 5500 سے تجاوز

وائرس کے افراد

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 171 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 5542 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 171 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 41 ، پنجاب میں 62، بلوچستان میں 3 خیبرپختونخوا میں 56 جبکہ گلگت بلتستان میں 9 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1452 ، بلوچستان میں 233 ، خیبرپختونخوا میں 800 ،اسلام آباد میں 131 ، گلگت بلتستان میں 233 ، پنجاب میں 2656 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 41  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1452 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 5000 سے تجاوز

Advertisement

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 62 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 2656 تک پہنچ گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی عرصے میں بلوچستان میں 3 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 233 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 56 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 800 ہوگئی ہے ۔

دریں اثناء آج گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 9 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 233 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیراعظم کا سرکاری دورۂ ملائیشیا، دوطرفہ تعاون کے نئے باب کھلنے کی توقع
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version