Advertisement

حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، سراج الحق

علماء

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت  کورونا وائرس سے بچاؤ  کے لیے سرعت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ملک میں  کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،حکومت  بچاؤ کے لیے سرعت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ   کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔  ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی ضرورت ہے۔

سینیٹرسراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ    ڈاکٹرز اور عملے کو معیاری پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس (پی پی ای)  فراہم کیے جائیں ۔

انہوں  نے کہا کہ  حکومت ٹائیگر فورس    کے لیے خطیر رقم خرچ کرکے چار لاکھ شرٹس بنوار ہی ہے۔یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت  کے لیے خرچ کی جاسکتی تھی ۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ حکومت روزانہ امدادی پیکیج کے اعلانات کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔

سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے اور چینی سمیت اشیائے خورد ونوش کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version