Advertisement

اچانک پاکستان میں چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

چاند

علماء کرام نے پاکستان میں کل سے پہلے روزے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں مقامی غیر سرکاری روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پزیر ہوا جس میں میں علماء کرام نے کل سے پہلا روزے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعة المبارک کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

سعودی سپریم کورٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پہلا روزہ کل بروز جمعہ المبارک کو ہوگا۔

Advertisement

کورونا وائرس کے باعث صرف حرمین شریفین میں مختصر عملےکی موجودگی میں تراویح کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کے علاوہ مملکت بھر کی کسی مسجد میں نماز تراویح نہیں ہوگی،شہری اور مقیم غیر ملکی گھروں میں نماز تراویح کی سنتیں ادا کریں گے ۔

دوسری جانب چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد چئیر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس کے مطابق پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے معاملے پر محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری تھیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت ہورہا ہے جبکہ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات ، سپارکو، پاک بحریہ سمیت دیگر اداروں کے ماہرین شامل تھے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہرمضان المبارک کا چاند دیکنے کے لئے 6 بج کر 58 منٹ پر سورج غروب ہوجائے گا جبکہ چاند کی عمر 11 گھنٹے 56 منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 29 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version