Advertisement

حکومت بلوچستان کا انقلابی اقدام

قرض حسنہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے قرض حسنہ کی اسکیم متعارف کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے قرض حسنہ اسکیم متعارف کرادی گئی ہے ۔

قرض حسنہ کی اسکیم کے تحت کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں کو بلا سود قرضہ دینے کا فوری آغاز کردیا گیا ہے جبکہ قرض حسنہ کا مقصد کورونا سے متاثرہ  گھرانوں کو باعزت طریقے سے مالی امداد کی فراہمی ہے۔

اسکیم سے خاندانوں کے لیےخوراک، ادویات، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر گھریلو اخراجات پورے ہوسکیں گے جبکہ قرض کی رقم 10 سے  20 ہزارر روپے رکھی گئی ہے جبکہ واپسی کی معیاد3سال مقرر کی گئی ہے
اسکیم کے تحت واپسی کی ماہانہ قسط500سے 1000تک مختص کی گئی ہے جبکہواپسی قسط کا آغازلاک ڈاؤن ختم ہونےکے بعد شروع ہوگا۔

Advertisement

درخواست گزار کی عمر18 سے 62 سال کے درمیان ہونی چاہیے جبکہ مستحقین کو ایمرجنسی قرض حسنہ سے استفادہ ہونے کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

قرض حسنہ کیا ہے؟

قرض حسنہ کا مطلب یہ ہے کہ قرض دہندہ، قرض سے زائد کا مطالبہ نہ کرے اورادائیگی کا جو وقت آپسی رضامندی سے طے ہوا ہے اس سے پہلے تقاضا نہ کرے، اور وقت مقررہ گزرجانے کے بعد تاخیر کی وجہ سے کسی زیادتی کا مطالبہ نہ کرے۔ اور اعلیٰ بات یہ ہے کہ قرض دے کر بعد میں معاف کردے۔

کوئی مسلمان اپنا مال سو دپر نہ دے کہ اس کے مال (کی برکت) کو ختم کردے اور مقروض کی نیند حرام کردے،
بلکہ اسلام نے توقرض حسنہ کی ترغیب دی ہے اور ایسے شخص سے، جو قرض حسنہ دے، بہترین اجروثواب کا وعدہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version