Advertisement

کورونا وائرس کا شکلیں تبدیل کرنے کا پہلو باعث تشویش ہے، مریم اورنگزیب

عمران مافیا

پاکستان  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی مقامی آبادی میں منتقلی اور مقامی حالات کے مطابق ان کی شکلیں تبدیل کرنے کا پہلو تشویشناک ہے، ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ایسے میں کسی واضح پالیسی کا نہ ہونا خطرناک ہے، کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے باوجود اب تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس نہیں پہنچایا گیا جس پر شدید تشویش ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اجتماعی کاوشوں کے لئے سب کی تجاویز سے ملک اور قوم کو خطرات سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے، وائرس کے طبی پہلوؤں کے حوالے سے قومی سطح پر کوئی نظام وضع کرنا اشد ضروری ہے، ٹیسٹنگ اور اسکریننگ کے لئے فوری طور پر واضح طریقہ کار اور معیارات اپنائے جائیں، ڈیزیز سرویلنس کا نظام جلد از جلد قائم کیا جائے بصورت دیگرخدانخواستہ صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جیلوں میں کورونا سے بچاؤ کے فوری اور موثر انتظامات کئے جائیں، انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی کے لئے بڑے خاکے کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا، پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کے فورم پر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی بریفنگ دی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version