Advertisement

پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے

پیٹرول پمپ

پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول پمپ ، ٹائر پنکچر شاپس اور ہوم ڈیلیوری 24 گھنٹے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر کے   محکمہ داخلہ پنجاب کے افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

 مراسلہ کے تحٹ تمام استثنیٰ شدہ دوکانیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گی جبکہ پیٹرول پمپ ، ٹائر پنکچر شاپس اور ہوم ڈیلیوری 24 گھنٹے جاری رہے گی۔

مراسلہ میں یہ بھی کہا  گیا ہےکہ لاک ڈائون سے صرف گروسری سٹورز اور اجناس، سبزی کی منڈیوں کو استثنیٰ ہوگا۔

 مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گوشت، کریانہ، دودھ دہی اور پھلوں کو دوکانیں صبح 9 بجے سے 5 بجے تک کھلیں گی جبکہ پوسٹل سروس، انٹر سٹی ٹریفک بھی صبح 9 بجے سے 5 بجے تک فعال رہے گی۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل پنجاب حکومت کا لاک ڈاون کےحوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہفتے میں چار دن نرمی اور3دن مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا تھا۔

جزوی لاک ڈاون میں 31 مئی تک توسیع

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں  چار دن  صبح 8  بجے سے شام پانچ بجے تک  کاروبار کیا جاسکے  گے جبکہ جمعہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بڑے شاپنگ مالز ،تعلیمی ادارے ،ریسٹورنٹ بدستور  بند رہیں گے جبکہ ہوٹل،شادی ہالز، سینمااور عوامی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔

 نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ کھیلوں کی  تقریبات اور جلسے جلوس ،پبلک ٹرانسپورٹ ماسوائے چنگ چی رکشہ  بند رہے گا جبکہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جلد ملاقات  میں ایس او پیز  تیارکرکے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version