Advertisement

پاک چین تعلقات سے متعلق بیان ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد ہے

پاک چین

چینی سفارت خانے نے قائم مقام امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایلس ویلز کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق امریکی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ ایلس ویلز  کے بیان پر چینی سفارتخانے کی طرف سے سخت ردعمل  دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے مقصد ہیں وہ اپنی سرد جنگ اور گھٹیا سوچ سے باہر نکلے۔

چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز   کا بیان پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہےچین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہےہم نے ہمیشہ پاکستان کو برابری کی سطح پر سمجھا ہےچین نے کبھی پاکستان کو  ڈو مور کا نہیں کہا ۔

چینی سفارتخانے  کا یہ بھی کہنا ہے  کہ ہم پاکستان کے اندرونی نظام کی حمایت کرتے ہیں اور کبھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی آج پاک چین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ ہے گذشتہ 69 سالوں سے ہماری دوستی ایکدوسرے کے احترام اور حمایت پر مبنی ہے اور ہم نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ ملکر کام کیا ہے ۔

چینی سفارتخانہ نے کہا کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں چین نے 55 ملین امریکی ڈالر کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا ۔

Advertisement

چینی سفارتخانے   کا اپنے بیان مٰں مزید کہنا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان اہم پراجیکٹ ہے سی پیک باہمی فائدے اور ون ون کوآپریشن پر مبنی ہے چین اور پاکستان ملکر افغانستان میں امن کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی چین اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

21 مئی، پاک چین سفارتی تعلقات پر چینی سفیر کا بیان

واضح رہے اس سے قبل پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ کی جانب سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ پر ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج 21 مئی کو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ ہے۔

چینی سفیر نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک اپنی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن و ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ ‏دونوں ممالک گزشتہ 7 دہائیوں سے قومی خودمختاری،علاقائی سالمیت کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version