Advertisement

لیڈر وہ ہوتا ہے جو فرنٹ لائن پر ہوتا ہے ، اجمل وزیر

اجمل

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو فرنٹ لائن پر ہوتا ہے ، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اس وقت فرنٹ لائن پر ہے ۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے  پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا  جبکہ طیارہ حادثہ کے باعث  عید پر مکمل سادگی اخیتار کی گئی۔

اجمل وزیر  نے کہا کہ چیف سیکرٹری ، وزراء اور میڈیا  کے ساتھی  بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے  اس لئے ہم  اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کام کر رہے ہیں  جبکہ آستینیں چڑھا اور ہیٹ پہن کرشوبازیاں کرنے والے ڈرائینگ روم میں نظر آ رہے ہیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات بند ہیں عوام وہاں جانے سے گریز کریں  کیونکہ عوام نے احتیاط نہ کی تو کورونا وباء مزیز بڑھ سکتی ہے

لاک ڈاؤن دوبارہ ہوگا یا نہیں؟

Advertisement

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے مزید کہا کہ کرفیو کی تجویز زیر غور نہیں ، عوام نے حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج عید الفطر کا دوسرا روز بھی سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

حکومت پاکستان، علمائے کرام ، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کی جانب سے بھی کورونا وائرس اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے پیش نظر عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version