Advertisement

وزیرخارجہ کا بحرین کے ہم منصب سے رابطہ، وبائی صورتحال پرتبادلہ خیال

بحرین کے ہم منصب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب شیخ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا کووڈ 19 سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہءخیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے بحرین کے ہم منصب کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور بحرین میں مقیم، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت اور بحرین کی جیلوں میں مقید پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر، اپنے بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ سے رابطے میں شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سلطنت بحرین کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیطرف سے اب تک کی جانے والی کوششوں سے اپنے بحرینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بحرین کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی ۔

عالمی برادری ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے، وزیرخارجہ

Advertisement

وزیر خارجہ نے بحرین کے وزیر خارجہ کو موجودہ وبائی صورتحال ،کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کو معاشی بحران سے نکالنے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے “گلوبل ڈیٹ ریلیف” کی تجویز کے خدوخال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔-

بحرینی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبے کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں اپنے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

 اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بحرینی وزیر خارجہ کو بھارت کی جانب سے پے در پے، لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مسلسل بھارتی کرفیو  نے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version