Advertisement

ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری

ملازمین

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ افسران اور ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خالد حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تمام ڈپٹی سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز ، اور سیکشن افسیر  اپنے ضروری اسٹاف کے ساتھ دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائے ۔

ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران محکمہ ہیلتھ کے تمام ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہونگے جبکہ سماجی فاصلے، ماسک اور سینیٹائیزر کا استعمال لازم ہوگا۔

 یاد رہے اس سے قبل لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،سندھ حکومت نے مزید 12 محکموں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ، انٹرپروونشل، لائیواسٹاک، مائنز منرل، پاپولیشن ویلفیئر، اسکول ایجوکیشن  اور محکمہ کھیل  کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

سندھ حکومت کا مزید 12 محکموں کو کھولنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ  محکمہ کالج ایجوکیشن، کوآپریٹو، ثقافت، اسپیشل ایجوکیشن اور  جنگلات کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا جبکہ تمام 12 محکمے اور ان کے سیکریٹریٹ کھل  جائیں گے تاہم دفاتر میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل ہوگا۔

سندھ حکومت نے مجموعی طور پر اب تک 25 محکموں کو کھول دیا  ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج کورونا سے مزید 51 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1334 ہوگئی جب کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 64028 تک جاپہنچی ہے ۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1332 کیسز  اور 51 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 927 کیسز 29 ہلاکتیں، بلوچستان 312 کیسز 19 ہلاکتیں،  اسلام آباد 85 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزادکشمیر سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Next Article
Exit mobile version