Advertisement

سندھ میں ایک روز میں 1000 سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے

1080 کیسز

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1080 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10771 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وبا سے 24 گھنٹوں میں 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ صورتحال کیا بن رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہم نے 5498 ٹیسٹ کئے جس کا 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10771 ہوگئی ہے جبکہ آج 4 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مجموعی تعداد 180 ہوگئی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت سندھ میں 8571 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 7432 گھروں ، 609 آئیسولیشن مراکز اور 530 اسپتالوں میں  ہیں 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 23 وینٹی لیٹرز پر ہیں اور1080 کیسز میں سے کراچی میں 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کئے ہیں، ان میں کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک مثبت آئے ہیں، ایسی صورتحال میں عوام اپنی زندگی کے بچائو کیلئے خود بھی فیصلہ کرے۔

Advertisement

وزیراعلی ہائوس میں 10 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

دوسری جانب سندھ کا وزیراعلیٰ ہائوس بھی کورونا وائرس کے ریڈار پر آگیا، وزیراعلی ہائوس میں کورونا سے 10 ملازمین  کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

وزیراعلی ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا مثبت آنے  کے بعد عملے کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں دو ڈرائیور ، ایک ٹیکنیشن ، ایک پی ایس میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع وزیراعلی ہائوس کا مزید کہنا ہے کہ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version