آج کورونا سے9 افراد جان کی بازی ہار گئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا وائرس سے9 افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 277 ہوگئی ہے جبکہ 5034 مزید ٹیسٹ کیے جانے پر 787 نئے کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ5034 ٹیسٹ ہوئے جن میں 787 نئے کیس سامنے آئے جوکہ ٹیسٹوں کا 15.7فیصد ہے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے اب تک 122894 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 16377مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جو کل ٹیسٹوں کا 13.3 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 277 تک جا پہنچی ہے جو مجموعی مریضوں کا 1.7 فیصد ہے جبکہ405 مزید مریضوں کی صحت یابی سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4209 ہوگئی ہے جو26 فیصد بنتی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت11891مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10485 گھر میں آئسولیشن میں ہیں ، 838 آئسولیشن مراکز میں اور 568 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 787 مریضوں میں سے 515کا تعلق کراچی سے ہے ، ان میں سے ضلع شرقی میں 147 ،جنوبی میں121،وسطی میں109 ،ملیر میں 52، کورنگی44 اورغربی میں 42 ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ شکارپور31،لاڑکانہ اور سکھر 25۔25، حیدرآباد16، گھوٹکی14،قمبر شہدادکوٹ13، خیرپور6 اور جامشورو میں3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں ، ان میں سے 109 کوروناوائرس مریضوں کے لئے مخصوص کردیئے گئے ہیں جن میں سے صرف 31 مریض وینٹیلرز پر ہیں جس سے وینٹیلیٹرز کا 16 فیصد استعمال ظاہر ہوتا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نےاپنے اسپتالوں اور کورونا وائرس کے مراکز کو تمام تر ضروری سامان سے آراستہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرسکیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

