Advertisement

پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا، وزیر اطلاعات پنجاب

فیاض الحسن

ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کے معاملات پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کامسئلہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کاجائزہ لیا جائے گا کیونکہ حکومت ہر شعبے کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ ایس او پیز مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے اپنے مفاد میں ہیں اور اس ضمن مین ٹرانسپورٹرز سے دوبارہ بات کرکے مسئلہ حل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پربحال ہوگئی ہے تاہم ایک دھڑے نے حکومتی ایس او پیز تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تاجروں کا مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ

Advertisement

لاہور سمیت مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر کھل گئی ہے جب کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے اب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔

انہون نے کہا کہ ہماری مشاورت سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا تو گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔

دوسری جانب صدر انصاف ٹرانسپورٹ ورکر فیڈریشن شکیل اشرف بٹ نے اتوار کی رات 12 بجے سے تمام ٹرانسپورٹ فعال کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ چلانے کے معاملے میں پنجاب کے ٹرانسپورٹر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

شکیل اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہک امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب ہمیں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

انصاف ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنما مرزا شہزاد کا کہنا تھا کہ دو مہینوں سے ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومت نے جو ایس او پیز تیار کی ہیں وہ کافی آسان ہیں۔ ٹرانسپورٹ بھائیوں اور دیگر تنظیموں کی کاوشوں سے ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا۔ گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کرنا، ہینڈ سینیٹائزر ماسک کا استعمال کرنا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version