پی ایس او کا وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ کا عطیہ

پی ایس او کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی ایس او سید محمد طحہ اور چئیرمین بورڈ پی ایس او ظفر اسلام عثمانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔
پی ایم کورونا ریلیف فنڈ کے علاوہ پی ایس او کی جانب سے ملک بھر میں راشن بیگز کی فراہمی اور ایمبولینسز کو فری فیول کی فراہمی کے حوالے سے مدد فراہم کی گئی جبکہ اسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور میڈیکل آلات کی خریداری بھی کی گئی۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈنےکوروناوائرس سےنمٹنےکےلئےوزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑروپےسےزائد کی رقم عطیہ کردی تھی ۔
ریلیف سرگرمیوں میں فلاحی اداروں کی شرکت نہایت حوصلہ افزاء ہے، وزیراعظم
تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے 25 مارچ کواعلان کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اورپی سی بی کےملازمین اپنی تنخواہوں میں سےایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گےجبکہ بطورادارہ پی سی بی نےبھی ملازمین کی جانب سےعطیہ کی جانے والی مجموعی رقم کےبرابررقم عطیہ کی۔
پی سی بی کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق بورڈ نےوزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑپانچ لاکھ 36ہزار پانچ سو روپےکی رقم عطیہ کردی ہے اوراس رقم کوکورونا وائرس کی وبا سےنمٹنےکےلیے خرچ کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News