Advertisement

دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے442 ارب روپے کا کنٹریکٹ

دیا مربھاشا

واپڈا نے دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ مین ڈیم کی تعمیر کے لئے 442 ارب روپے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے واپڈا نے پاور چائنا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پر مشتمل جوائنٹ ونچر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

کنٹریکٹ پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او  پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور تانگیرپن بجلی گھر کی تعمیر شامل ہے ۔

دیا مربھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکورٹی کے لئے اہم منصوبہ ہے، ہماری حکومت نے ایک سال میں مہمند اور دیا مر بھاشا جیسے دو بڑے ڈیمز پرکام شروع کیا جس کی نظیر نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم پر لاگت کا تخمینہ 1406.5  ارب روپے ہے، 2028 ء میں مکمل ہوگا جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

Advertisement

محمد فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحت 4500 میگاواٹ، نیشنل گرڈ کو سالانہ 18  ارب یونٹ بجلی حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے مزید کہ امید ہے کہ ہم وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے،پاکستان کی ترقی کے لئے آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں آبی وسائل کے وفاقی وزیر، چینی سفیر، وفاقی سیکریٹری، چیئرمین واپڈا، انجینئرانچیف پاکستان آرمی اور ڈی جی ایف ڈبلیو او بھی موجود تھے۔

قبل ازیں دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے کنسلٹنسی سروسز کا کنٹریکٹ بھی ایوارڈ کیا جاچکا ہے،27  ارب 18 کروڑ روپے مالیتی کنسلٹنسی کنٹریکٹ دیا مر بھاشاکنسلٹنٹس گروپ کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version