Advertisement

پاکستان کا بھارتی اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ

بھارتی اقدامات

پاکستان نے  عالمی برادری سے بھارتی اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے  دو پاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین کو اٹھا لیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی مداخلت پر انہیں رہا  کیا گیا، دونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے مذمت کرتے ہیں ۔

 عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی اہلکاروں کو بے بنیاد الزام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا، یہ ویانا کنونشن کی خلاف وری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن سفارتی آداب کے مطابق کام کرتا ہے جبکہ بھارتی عمل کا مقصد پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی کو متاثر کرنا ہے لیکن بھارت ایسے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Advertisement

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مزمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جنب سے ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کا اجراء و دیگر اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور بتایا ہے کہ  بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا  تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version