Advertisement

کورونا وائرس کا شکار سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب

سینیٹر مرزا محمد آفریدی

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب کورونا وائرس کا شکار سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کا شکار سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحت یاب ہوگئے ہیں، سینیٹر مرزا محمد آفریدی کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

یاد رہے کہ فاٹا سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا اس سے قبل کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے چودہ روز سے زائد آئسیلویشن میں گزارے ہیں۔

کورونا کیسز کی تعداد 34336 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے صحتیابی کے متعلق کہا ہے کہ دعائیں کرنے پر اپنی عوام کا مشکور ہوں اور الحمداللہ، ٹھیک ہوں،عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کورونا کو شکست دے دی ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلڈ بلڈ پلازمہ عطیہ کروں گا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی وحید قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

اسد قیصر کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہسپتال میں زیر علاج تھے طبیعت میں بہترے کے بعد آج انھیں اسپتال سے انکی رہائش گاہ منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی وحید قیصر نے مزید کہا کہ اسد قیصر جلد اپنے فرائض منصبی سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ ان کے بچے بھی کرونا وائرس کا شکار تھے جو ان کے ساتھ ہی گھر میں آئسولیٹ تھےتاہم ان کے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version