Advertisement

منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی, کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

pak navy raids for drugs

سرگودھا کے علاقوں ساہیوال اور میانی میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 90 کلو گرام چرس، 39 کلوگرام افیون، 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

 میانی پولیس نے ایس ایچ او سہیل ساہی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے سرگودھا آنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 21 کلو ہیروئن ۔ 36 کلو افیون اور 15 کلو چرس برآمد کر لی ۔

ساہیوال پولیس نے ڈیرہ ازان پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان عبدالواجد اور عبدالواحد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 75 کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی ۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے سہولت کار رانا شوکت کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان منشیات سرگودھا کے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے بھیجنا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق سرگودھا جبکہ ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔

ساہیوال اور میانی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version