Advertisement

ہندوستان کورونا کی آڑ میں اپنے عزائم پورے کررہا ہے، شاہ محمود

وزیراعظم

وزیراعظم

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کورونا کی آڑ میں اپنے عزائم پورے کر رہا ہے، ہم بلاوجہ اشتعال نہیں چاہتے اگر انڈیا حماقت کرئے گا تو مناسب جواب کو منتظر رہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالز فلیگ اپریشن کی تیاری کر ریا ہے جبکہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ امن کیلئے سازگار ماحول دیا جائے، خطے میں بھارت ایڈ ونچر کرنا چاہتا ہے عالمی طاقتیں نوٹس لیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ڈھکی چھپی نہیں، کورونا کےبعد توقع تھی کہ بھارت کشمیر میں نرمی کرے گا، بد قسمتی سےایسا نہیں ہوا، بھارت کی کوشش ہے کہ کشمیر کو مسلم اقلیت اسٹیٹ میں تبدیل کیا جائے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو ہر طریقے سے فیسلیٹیٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں میں دہشت گردی کے افسوس ناک حملے ہوئے، افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی پر غلبہ پائیں گے اور اس خطے سے اسے نکال پھیکیں گے۔

Advertisement

پاکستان تمام اہم فورمز پر بھارت کے عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرعت کا شعبہ ہی ہمیں کورونا سے پیش آنے والی مشکلات سے نکال سکتا ہے، عمران خان کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے پیکج دے رہے ہیں جبکہ کسانوں کو کھاد کی قیمتوں میں بھی پیکج دیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد پاکستانیوں کی پھنس گئی تھی، ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک پھنسے پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف پاکستانیوں کو واپس لانا ہی نہیں ہے بلکہ انکے ٹیسٹ بھی کرنا ہے اور اگر ایک مثبت آتا ہے تو اس کے دائیں بائیں اگے پیچھے کی سواریوں کو بھی کوارنٹن کرنا پڑتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد منتیں کرکے دیگر صوبوں کے ائیرپورٹ کھلوائے گئے اور اگر صوبے سیلف کوارنٹن کی اجازت دیں تو ہم اور تعداد میں پاکستانیوں کو لا سکتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version