Advertisement

دنیا کا کوئی بھی ملک لاک ڈاون کو برداشت نہیں کر سکتا

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک بھی لاک ڈاون کو زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتا اور اگر لاک ڈاؤن کو لمبا کریں گے تو بہت سے لوگ غربت کی وجہ سے موت کی طرف جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پیرمحل آمد واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور کہا کہ ضلع پھر کے پانچویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے  ۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، چیف منسٹر ،وزیر اعلیٰ اور ہم مل کر مسائل حل کررہے ہیں ہمیں اب بھی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

  چوہدری سرور نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کی ہے لیکن نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہوگئی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی پرپوزل نہیں آٰیا کہ لاک ڈاون سخت کیا جائے، بڑے بڑے ملکوں نے کوویٹ 19 کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں ہمیں بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

Advertisement

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ

واضح رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدات کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا تھا۔

اجلاس میں وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وفاق سے 1500 وینٹی لیٹر فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی- ریسٹورنٹس،کیفے وغیرہ کھولنے سے متعلق وفاق کی ہدایات پر عمل کیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version