فیصل مسجد میں اعتکاف کے حوالے سے پالیسی جاری

فیصل مسجد میں اعتکاف کے حوالے سے پالیسی جاری کردی گئی ہے۔
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر جاری احتیاطی تدابیر کو اختیار کی جائیں گی اور اعتکاف کے حوالے سے اس سال فیصل مسجد اسلام آباد میں اعتکاف کے لئے صرف پندرہ لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اعتکاف کے خواہشمند افراد فارم کے ساتھ درج لوازمات جمع کرائیں گے، کرونا وائرس کی نیگٹو رپورٹ اور آٹھ ہزار روپے فیس، شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی اور دو عدد مصدقہ تصاویر جمع کرائیں گے۔
دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اعتکاف فارم فیصل مسجد اسلامک سنٹر میں جمع کرائی جائیں گے اور کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال محدود لوگوں کو اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔
:اعتکاف
اس سے مراد ہے انسان کا علائقِ دنیا سے کٹ کر خاص مدت کے لئے عبادت کی نیت سے مسجد میں اس لئے ٹھہرنا تاکہ خلوت گزیں ہو کر اﷲ کے ساتھ اپنے تعلقِ بندگی کی تجدید کر سکے۔
اعتکاف بیٹھنے کی شرائط درج ذیل ہیں :
1۔ مسلمان ہونا۔
2۔ اعتکاف کی نیت کرنا۔
3۔ حدث اکبر (یعنی جنابت) اور حیض و نفاس سے پاک ہونا۔
4۔ عاقل ہونا۔
5۔ مسجد میں اعتکاف کرنا۔
6۔ اعتکاف واجب (نذر) کے لئے روزہ بھی شرط ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

