Advertisement

ایس او پی کی خلاف ورزی،کراچی کی متعدد مارکیٹیں سیل

ایس او پی کی خلاف ورزی  کرنے پر کراچی کی متعدد مارکیٹیں  سیل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کراچی کی زینب مارکیٹ، طارق روڈ پر 3 دکانیں ،وکٹوریہ مارکیٹ، انٹرنیشنل مارکیٹ ، گل پلازہ اور ارحم شاپنگ سینٹر کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ گل پلازہ اور ارحم شاپنگ سینٹر کوایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیاگیا۔

 اسماء بتول اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی کہا کہ دکانداروں نے سینیٹائزر، ماسک اورگلووز نہیں پہن رکھے تھے،کسی کو بھی ایس او پی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کردیا جب کہ مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بھی بند کردیا گیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

Advertisement

سندھ، ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئےخطرےکی گھنٹی

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کیا گیا، دکانداروں نے سینیٹائزر ماسک اور گلووز نہیں پہن رکھے تھے جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کر رہے تھے۔

 اسسٹینٹ کمیشنر صدر اصف راضا چانڈیو نے مزید کہا کہ زینب  مارکیٹ میں سوشل ڈیسٹینسینگ کی بھی کھولی خلاف ورزی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا گیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version