Advertisement

وزیرخارجہ کا عمان کے ہم منصب سے رابطہ، وبائی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمان کے ہم منصب  سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا کووڈ 19 سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کرونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے عمان سے پاکستانیوں کی  وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر اپنے عمان کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیطرف سے اب تک کی جانے والی کوششوں سے عمان کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے عمان کے ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے گلوبل ڈیٹ ریلیف کی تجویز سے آگاہ کیا جس پر عمان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبے کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں اپنے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس اور بھارت کی جانب سے لاک ڈاون کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا بحرین کے ہم منصب سے رابطہ، وبائی صورتحال پرتبادلہ خیال

واضح رہے اس سےقبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب شیخ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا کووڈ 19 سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہءخیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے بحرین کے ہم منصب کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور بحرین میں مقیم، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت اور بحرین کی جیلوں میں مقید پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر، اپنے بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version