پوری دنیا کورونا وبا کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال کا شکار ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وبا کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال کا شکار ہے، دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے آج وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، جس میں اقتصادی سفارت کاری اور دفاعی پیداوار کے حوالے سے بھی تبادلہءخیال کیا گیا۔
ملاقات دوران کورونا وبائی صورتحال اور اس وبا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وبا کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال کا شکار ہے,دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہےپاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے ۔
وزیرخارجہ کا عمان کے ہم منصب سے رابطہ، وبائی صورتحال پرتبادلہ خیال
ملاقات میں دونوں وزراء نے وزیر اعظم عمران خان کے، کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبے کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ وبائی تناظر میں “ناگزیر” قرار دیا۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور دیگر اہم امور کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مشکل حالات میں بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر، وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے اس سےقبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب شیخ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا کووڈ 19 سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہءخیال کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے بحرین کے ہم منصب کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور بحرین میں مقیم، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی معاونت اور بحرین کی جیلوں میں مقید پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر، اپنے بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News