سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ہميں اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لئے اس وباء کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے اور ان حالات میں جب کورونا وبا کے باعث ہمارا زرمبادلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور ایکسپورٹس کی شرح بھی بہت کم ہو چکی ہے اس لئے بھی ہمیں اپنی معاشی بحالی کے لئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہو گی۔
21 مئی، پاک چین سفارتی تعلقات پر چینی سفیر کا بیان
انہوں نے کہا کہ ہميں کوویڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی۔
دوسری جانب اجلاس میں کورونا وبائی چیلنج ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس وبائی حملے کے نتیجے میں خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ وزی خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ماہرین امور خارجہ و وزارت خارجہ کے اعلی حکام شریک ہونے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

