وزیراعظم کا اسد قیصر کو فون، صحت یابی کے لیے دعا

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فون کر کے ان کی صحت دریافت کی۔
بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا، اُن کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔
اسد قیصر نے بتایا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور بہت احتیاط کریں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

