Advertisement

کورونا کے دوران بھی ہندوستانی فوج بچوں اورعورتوں کو نشانہ بنا رہی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کورونا کے وبا کے دوران بھی بزدل ہندوستانی فوج معصوم بچوں عورتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوے آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ عالمی برادری کوہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ہندوستان کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے، ہندوستانی فوج کے اقدامات انسانیت سے عاری اور مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کے عکاس ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ وادی میں تحریک مزاحمت میں شدت سے ہندوستان بوکھلا گیا ہے، آج ہونیوالی فائرنگ سے تین بچیوں باتوں سمیت 6 شہری زخمی ہوے تھے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی

Advertisement

یاد رہے اس سے کچھ دیر قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے نیز اپیر اوررکھ چکری سیکٹرز پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نےمارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا اندھا دھندا ستعمال کیا اور جان بوجھ کرایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان  نے مزید کہا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سےمیندر، کرنی ،ڈگوار گاؤں کے 6 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں خاتون اور3بچیاں بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version