کورونا کے باعث پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے باعث دہرے چیلنج درپیش ہیں، اس سلسے میں پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وبا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے نائجیرین صدر کو کورونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ کورونا کے خلاف نائیجیرین عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کے اقدامات پر بات کی، دونوں فریقین نے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے تجارتی اور معاشی میدان میں دو طرفہ رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لاک ڈاؤن مرحلہ وار ہفتے سے کھلے گا، وزیراعظم
عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے، ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے باعث دہرے چیلنج کا سامنا ہے، ہم نے لوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بھوک اورغربت سے بھی لڑنا ہے، لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف مہم کا آغاز اسی لیے کیا۔
نائیجیرین صدر نے وزیراعظم عمران خان کی مہم کی حمایت کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف سمیت اسٹیک ہولڈرز کے اقدامات کو بھی سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے نائیجیریا کے ساتھ تعلقات کو مزید گہراکرنے کے عزم کا اعادہ کیا، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے نائیجرین صدر محمد بوہاری کو پاکستان کے دورے کے دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News