Advertisement

فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہے، مفتی منیب الرحمن

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے شریعت کے مطابق فیصلہ کیا، فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج شوال المکرم کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس نے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال المکرم 1441 ہجرہی کا چاند نظر آگیا ہے، عیدالفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

اس موقع پرمفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مختلف مقامات سے شہادت کافی تعداد میں موصول ہوئی، شہادت کو تصدیق کرنے میں کافی وقت لگا۔

Advertisement

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہے ہم نے شریعت کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فیصل آباد، کشمور، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹیکسلا، پسنی خان پور، لورا لائی، ژوب، خان پور، گھوٹکی، کوئٹہ شکارپور، جیکب آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version