شب قدر ہزار برس کی عبادت سے بہتر ہے، گورنرسندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شب قدر ہزار برس کی عبادت سے بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شب قدر کے حوالہ سے پیغام میں کہا کہ 27 ویں شب اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی سے دعا گو رہیں ، گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے کورونا وائرس سے نجات کی دعا کریں ۔
اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کہ اس وقت ہم مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں، کرونا وائرس میں اللہ کی بڑائی نظر آتی ہے کیونکہ آج کی جدید دنیا بھی وائرس کے سامنے بالکل بے بس ہے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپربنانےمیں وزیراعظم کاساتھ دیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے اس خواب کوپورا کرے۔
یاد رہے کہ رمضان الکریم کی مبارک راتوں میں ایک مبارک اور قدرومنزلت والی رات ایسی ہے جس میں عبادت کرنا ہزار مہینے کی عبادت سے افضل ہے،جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ’’لیلۃ القدر‘‘ کے نام سے موسوم کیا ہے۔
شبِ قدرکی رات کو پروردگار ِعالم نے انسان پر اپنی بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت قرار ددیتے ہوئے تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جو شخص زندگی میں ایک بار اس رات کو اس حالت میں حاصل کرلے کہ اپنے رب کی عبادت میں محو استغراق ہو تو اس کے عمر بھر کے گناہ زائل ہوجاتے ہیں۔
باری تعالیٰ نے اس سورۂ مبارکہ میں لیلۃ القدر (شب قدر) کی عظمت کی چار بنیادی خصوصیات بیان کی ہیں۔(1) نزول قرآن،(2) نزول ملائکہ،(3) ہزار مہینوں سے افضل رات، (4) پوری شب سلامتی اور رحمت۔
واضح رہے کہ یہ شب مبارک اس قدر اہمیت وفضیلت والی ہے کہ اس کی ایک رات کی اخلاص کے ساتھ عبادت اہل ایمان کے لیے83 برس چار ماہ کی عبادتوں سے بھی افضل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

