Advertisement

مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

              سندھ ہائی کورٹ نے مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ عدالت نے عادل زمان کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیاہے۔

 جبران ناصر نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کرنے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یاد رہے کہ آج صبح کے اوقات میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس حوالے سے پراسٹیکیوشن نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب عادل زمان اور عاطف زمان نے تفتیشی ٹیم کے سامنے مرید عباس کے قتل کا اعتراف جرم کیا تھا۔

گواہوں نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے شناخت بھی کیا تھا۔

جس پستول سے عاطف زمان نے مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا وہ پستول عادل زمان کے نام پر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سیشن عدالت نے ثبوتوں کی روشنی میں عادل زمان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹج میں واردات قتل میں موجودگی کے باوجود سندھ ہائیکورٹ نے عادل زمان کی ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ دس ماہ گزر نے کے باوجود ملزمان اور انکے وکلا کے تاخیری حربوں کی وجہ سے مرید عباس قتل کیس میں فرد جرم بھی عائد نہیں ہوسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version