Advertisement

ہم لاک ڈائون کی فیز ٹو میں داخل ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کے لئے ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے اور آج ہم لاک ڈائون کی فیز ٹو میں داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ویدیو بیان مین کہا کہ کورونا سے بچائو والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ آپ کی زندگی آپ کے ہاتھ میں ہے اور اگر آپ حکومت کا ساتھ نہیں دینگے تو صورتحال بدسے بدتر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج میں سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں، اللہ پاک ہم پر رحم کرے لیکن ہمیں خود پر بھی رحم کرنا ہوگا کیونکہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وبا سے 24 گھنٹوں میں 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ صورتحال کیا بن رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 5498 ٹیسٹ کئے جس کا 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10771 ہوگئی ہے جبکہ آج 4 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مجموعی تعداد 180 ہوگئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 8571 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 7432 گھروں ، 609 آئیسولیشن مراکز اور 530 اسپتالوں میں  ہیں 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 23 وینٹی لیٹرز پر ہیں اور1080 کیسز میں سے کراچی میں 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کئے ہیں، ان میں کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک مثبت آئے ہیں، ایسی صورتحال میں عوام اپنی زندگی کے بچائو کیلئے خود بھی فیصلہ کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version