ریلیف سرگرمیوں میں فلاحی اداروں کی شرکت نہایت حوصلہ افزاء ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریلیف سرگرمیوں میں فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی بھرپور شرکت نہایت حوصلہ افزاء ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، جس میں عاطف خان نے وزیر اعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات و دیگر ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر برائے امورِکشمیر و گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کورونا ریلیف کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے جبکہ روپانی فاؤندیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں بیس ہزار خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک بیس ہزار خاندانوں کو راشن و خوارک فراہم کی جا چکی ہے جبکہ اس تعداد کو مزید دگنا کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا جبکہ کورٹ اور روپانی فاؤنڈیشن کی خدمات کی بھی تعریف کی۔
مرحلہ وار لاک ڈاون کو نرم کریں گے، وزیراعظم
وزیر اعظم نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان قوم نے مشکل کی ہر گھڑی میں نہ صرف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے ہم وطنوں کی بھرپور مدد کی ہے جبکہ ریلیف سرگرمیوں میں فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی بھرپور شرکت نہایت حوصلہ افزاء ہے۔
ملاقات میں چئیرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ ( کورٹ ) چوہدری محمد اختر،روپانی فاؤنڈیشن کے کنسلٹنٹ صباح الدین اور تحریک انصاف بوسٹن کے رہنما عاطف خان بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News