Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی ٹیم نے نام دے دیا

حادثے کا ذمہ دار

قومی ایئر لائن کے طیارہ کے حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت آئی ہے جس میں اے ٹی سی اور اپروچ ٹاور کنٹرولرز نے حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو  ہی ٹہرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے اے ٹی سی اور اپروچ ٹاور کنٹرولرز نے تحریری رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے کپتان نے پہلی بار لینڈنگ گیئر کھولے بغیر طیارہ لینڈ کردیا تھا جبکہ کپتان نے ایمرجنسی سے  متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔

تحریری رپورٹ میں اپروچ کنٹرولر  نے کہا کہ کپتان نے لینڈنگ سے 10 ناٹیکل میل پر دی گئی تھی لیکن ہدایات کو نظر انداز کیا گیا تھا جبکہ کپتان لینڈنگ سے پہلے طیارہ 1800 فٹ لے بجائے3 ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑارہا تھا۔

 ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو بتاتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ بار بار ہدایت پر بھی کپتان نے کہا لینڈنگ سے قبل اونچائی اور اسپیڈ کو مینیج کرلے گا لیکن کپتان نے پہلی بار لینڈنگ گیئر کھولے بغیر طیارہ لینڈ کردیا۔

طیارہ حادثہ: پنجاب فرانزک ٹیم ڈی این اے کے نمونے لیکر لاہور پہنچ گئی 

Advertisement

اے ٹی کنٹرولر نے کہا کہ کپتان نے دوبارہ لینڈنگ کے وقت بتایا جہاز کے انجن کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ حادثے میں عملے کے 7 ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version