مشکل وقت میں ترک قوم پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، طیب اردگان

ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ترک قوم پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
تٖصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کا کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی جبکہ صدر اردگان نے کراچی طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات جبکہ ترقی پزیر ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف مہم سے آگاہ کیا اور میڈیکل سامان کی فراہمی پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ۔
عمران خان یہ تعاون دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات اور مشکل وقت میں مدد کا مظہر ہے جبکہ قرضوں میں ریلیف مہم، معاشی معاشرتی ترقی میں استحکام کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈبل لاک ڈاؤن اور ملٹری کریک ڈاون ہے۔
عمران خان نے مقبوضہ وادی کی جیوگرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر پاکستانی تحفظات اور کوویڈ 19 کے تناظر میں بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا کورونا سے لڑرہی ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی جیوگرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے اقدام کو مسترد کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔
طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News