ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تاجر اور عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کا حکم دیتے ہوئے انتظامی اداروں کو لاک ڈاؤن ایس او پیز مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے نرمی کی ، وبا کے خطرات بدستور ہیں سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ علاج کے لیے اقدامات پر کاربند ہےجبکہ حکومت پنجاب نے مشاورت کے بعد نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔
اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے تاجر اور عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے، او پیز کی خلاف ورزی کے حامل اداروں کی اجازت منسوخ کی جائے گی۔
جزوی لاک ڈاون میں 31 مئی تک توسیع
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صوبے میں کرونا کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، وفاق کی رہنمائی میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل جزوی لاک ڈاون میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی تھی، لاک ڈاون کے معاملے پر محکمہ صحت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں چار دن صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک کاروبار کیا جاسکے گے جبکہ جمعہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بڑے شاپنگ مالز ،تعلیمی ادارے ،ریسٹورنٹ بدستور بند رہیں گے جبکہ ہوٹل،شادی ہالز، سینمااور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ کھیلوں کی تقریبات اور جلسے جلوس ،پبلک ٹرانسپورٹ ماسوائے چنگ چی رکشہ بند رہے گا جبکہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جلد ملاقات میں ایس او پیز تیارکرکے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News