پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 31 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

پاکستان میں کورونا وبال جان بن گیا، 24 گھنٹوں میں 31 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات میں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں، 24گھنٹوں میں 31 افراد لقمہ اجل بن گئے، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 822 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 1672 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں، وبا کے مریضوں کی کل تعداد 38 ہزار 493 ہوگئی جبکہ کورونا کو مزید 763 مریضوں نے شکست دیدی ہے۔
پنجاب میں مزید 356 کیسز، گیارہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد تیرہ ہزار نوسو سے زائد ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 817 کیسز اور 12 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 533 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3066 ہوگئی ہے۔
خیبرپخونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5678 جبکہ بلوچستان میں 2400 سے زائد ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے آٹھ سو سے تجاوز کرگئی ہے
ملک میں اب تک دس ہزار9 سو 10 مریض وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

