Advertisement

آزادی صحافت انسانی حقوق کا سنگ میل ہے

صحافت

پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر واوٹر پلومپ نے کہا ہے کہ آزادی صحافت انسانی حقوق کا سنگ میل ہے۔

 پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر واوٹر پلومپ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادی صحافت 2020کا دن مبارک ہو، یہ دراصل بنیادی انسانی آزادیوں اور انسانی حقوق کو تحفظ دیتی ہے۔

واوٹر پلومپ نے کہا کہ ہمیں اس وقت ایک آزاد صحافت کی ضرورت ماضی سے بڑھ کر ہے، میڈیا ورکرز کو آزادانہ طور پر بغیر کسی خوف کے رپورٹ کرنے کی آزادی ہونا چاہئے

پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر واوٹر پلومپ نے مزید کہا کہ آپ آزادانہ صحافت اور سوچ کی اہمیت اور ضرورت منانے کے کیے ہمارے ساتھ شامل ہوں، میں آزادی صحافت کے لیے کھڑا ہوں اور ہمیشہ موجود رہوں گا۔

یاد رہے کہ آج  دنیا بھر میں آج 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد صحافت کی اہمیت، افادیت، صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے۔۔

Advertisement

عالمی یوم آزادیِ صحافت کا آغاز1991ء سے نمیبیا سے ہوا جبکہ 1993ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 3 مئی کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں 3 مئی کو یومِ اذادی صحافت منایا جاتا ہے۔

اس دن تمام دنیا کی صحافتی برادری اس بات کا تجدید عہد کرتی ہے کہ کسی بھی پرتشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد سچی اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچنے کیلئے لڑتے رہیں گے ۔

 دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان کا جائزہ لیا جائے تو یہاں بھی صحافی ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں انکی قربانیوںکی ایک ناقابل فراموش تاریخ ہے۔

یونیسکو حکام کا آذادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

 آج 3 مئی 2020 کو بھی یہ دن منانے کامقصد صرف یہی ہے کہ معاشرے کو یہ بات یاد دلائی جائے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں پہنچانے کے جرم میں کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور کئی یہیں دیوارزنداں ہیں ۔

 صحافت نے نئے انقلابات کو جنم دیا‘ کئی بار ایسے مواقع آئے کہ جب قلم کی طاقت سے خوفزدہ ہو کر اس پر پابندیاں لگا دی گئیں لیکن آفرین ہے صحافی برادری اورانکی عظمت کو کہ جس نے اپنی قربانیوں سے اپنی مقبولیت،اہمیت اورافادیت کو کم نہ ہونے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version