Advertisement

را نیٹ ورک کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

جرائم پیشہ

کراچی میں بھارتی حفیہ ادارے  ’’را‘‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے را کے ایک اور ایجنٹ، پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق  سلیپر سیل کارکن اے ایس آئی مصور نقوی 2008 میں ٹریننگ کے لئے بھارت گیا تھا جس کے بعد وہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے

بڑی کارروائی ایف آئی اے  کاؤنٹر ٹیررازم ونگ  نے  خفیہ اطلاع پرکی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم مصور نقوی   ’’را‘‘سلیپر سیل کا اہم رکن ہے جو کہ اسپیشل برانچ  کا اے ایس آئی مصور نقوی کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا، ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزم 1991ء میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی اور صرف اتنا ہی نہین بلکہ گرفتار ملزم  2008ء میں را نیٹ ورک کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جاچکا ہے،  ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا اور ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ایف آئی اے  کاکہنا ہے کہ  کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی  گرفتار کیا جا چکا ہے اور  بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ اس گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version