Advertisement

بلوچستان کا ساحل اور سمندری پیداوار ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

سمندری

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا طویل ساحل اور سمندری پیداوار ہمارے ایسے قیمتی اثاثہ جات ہیں جنہیں صیح معنوں میں برؤے کار لاکر ساحلی علاقوں میں روزگار کے مواقعوں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فشریز سیکٹر کے ترقیاتی منصو بوں کی پیش رفت کے جائیزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اجلاس ویڈیو لنک کے زریعہ منعقد کیا گیا  ہے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیج فارمنگ اور لینڈنگ جیٹیوں کے قیام کے منصوبوں کو جلد از جلد عملی جامع پہنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک نے کیج فارمنگ کے زریعہ اپنی سمندری پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے سمندری پیداوارکی بین الاقوامی مارکیٹ میں برتری حاصل کی ہے اور اب وہ کثیر زرمبادلہ حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں ۔

جام کمال خان  نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کا طویل ساحل اور آب وہوا کیج فارمنگ کے لیۓ انتہائ موزوں ہیں جبکہ ہمارا خوبصورت ساحل سیاحت کے لیۓ بھی پر کشش ہے۔

لاک ڈاون سے لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Advertisement

 وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیۓ ہمیں اپنے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا ۔

جام کمال خان نے محکمہ ماہی گیری کو لینڈنگ جیٹیوں کی تعمیر اور کیج فارمنگ کے لیۓ محکمہ ریونیو سے اراضی کے حصول کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور نجی شعبہ کو راغب کرنے کی ہدایت بھی کی سیکریٹری ماہی گیری نے آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت ساحلی ترقی کے منصوبوں کے لیۓ سوفٹ قرضہ فراہم کرہی ہے اور صوبائ حکومت نے برج فنانسنگ کے لئے 1500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے  مزید کہا کہ وزیراعلئ کی رہنمائ کے مطابق کیج فارمنگ اور لینڈنگ جیٹیوں کے وفاقی اور صوبائ فنڈنگ کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جاۓ گا۔

چیف سیکریٹری فضیل اصغر ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ماہی گیری نے اپنے اپنے دفاتر سے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version