حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائر س نے عالمی معیشت کو تبا ہ کرکے رکھ دیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے باعث مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا فوری انتظام کیا جائے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ لیبر قوانین اور سماجی تحفظ قوانین پر عمل درآمد کرنے والی مشینری کی مکمل اوور ہالنگ کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا حکومت اوگرا کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ پاکستان کے عوام کونہیں پہنچنے دیا گیا۔
پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے،سراج الحق
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت خود فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور علماء کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ حکومتی رویہ لوگوں کو مایوسی اور نا امیدی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے
سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام حکومت کی طرف سے اعلان کردہ تمام احتیاطی تدابیر کی پوری پابندی کریں جبکہ لوگوں تک راشن ، سینی ٹائزر ،ماسک اور دیگر ضروری اشیاءمہیا کرنا نیکی کے کام ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے اپنی ناکامیوں پر علماء کوموردالزام ٹھہرانا درست نہیں ، اگرواقعی فیصلے علماءکرر ہے ہیں تو وزارت عظمیٰ کسی عالم دین کے حوالے کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News