Advertisement

یونیورسٹی ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے اپنا کردار ادا کرے، عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ ٹیکسٹائل یونیورسٹی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن اور اس میں تنوع لانے کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے عہداداروں سے ملاقات کی ، جس میں یونیورسٹی کے ریکٹر نے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلہ میں یونیورسٹی کے کردار کے بارے میں صدر مملکت کو جامع بریفنگ دی۔

 انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر ٹیکسٹائل کی تعلیم کے پروگرام چلا رہی ہے اور اس کے یہ پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ کی یونیورسٹی سے بھی تسلیم شدہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ این ٹی یو کا ٹیکسٹائل کی تعلیم دینے والی تقریباً تمام نمایاں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک ہے۔

وزیر اعظم نے ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ،صدر مملکت

Advertisement

 انہوں نے بتایا کہ جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ کی بڑی مانگ ہے، اکثر طلباءکو اپنے آخری تعلیمی سال کے دوران ملازمت کی پیشکش ہو جاتی ہے۔

صدر مملکت نے مستند اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں این ٹی یو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا نہ صرف ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی بلکہ ملکی برآمدات بڑھانے میں بھی اہم کردار ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجیز کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا وائرس کی وباءکے تناظر میں درپیش چیلنجوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version