Advertisement

کورونا کے خلاف وزیراعظم کی سنجیدگی نظر نہیں آئی، ناصر شاہ

صوبائی وزیر

وزیراعلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت کی مدد کرنا ہے لیکن کورونا کے خلاف وزیراعظم کی سنجیدگی نظر نہیں آئی۔

وزیراعلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وزیر تعلیم سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے بلاول بھٹو کے احکامات پر وزیراعلی سندھ نے کورونا کے خلاف حکمت عملی بنائی۔

وزیراعلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان نے سندھ حکومت کے بہترین کام کو ایک بار بھی نہیں سراہا جبکہ وفاقی حکومت نے لاک ڈائون پر سنجیدہ نہ ہونے کی وجہ سے ہی سندھ کی عوام نے اسکو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ وائراس بہت خطرناک ہے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ کو ایک بھی وینٹی لیٹر نہیں ملا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم لوگوں کو ڈرا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 427 نئے کورونا کیسز کی تصدیق کردی

Advertisement

وزیراعلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کاروبار کھولنے کے لیے ایس او پی بنارہی ہے، پی ٹی آئی والے الزامات لگا رہے ہیں، لاک ڈائون پورے ملک میں ہیں اور ہمیں کاروباری حضرات اور معیشت کا احساس ہے۔

ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی بلوچستان کے ڈاکٹرز نے بھی لاک ڈائون کا کہا لیکن سندھ میں ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کا الزام سندھ حکومت پر لگایا، ان الزامات پر آپکو شرم آنی چاہئے۔

وزیراعلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے وائرس روکنے کے بہائے پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، وائرس سے الارمنگ صورتحال ہے لہذاعوام گھروں میں رہیں احتیاط کریں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس پر پیغام میں سندھ میں 427 نئے کورونا کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اب تک کل 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور اب مریضوں کی کل  تعداد 7102 ہے

مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں مریضوں کی تعداد سات ہزارایک سودو ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version