Advertisement

او آئی سی کے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر ردعمل، پاکستان کا خیرمقدم

پاکستان

او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سخت ردعمل پر پاکستان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کے انسانی حقوق کمشن کے بیان کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمشن نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین کی پت غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہویے انہیں مسترد کر دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ان ڈومیسائل قوانین مین تبدیلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی ہے اور او آئی سی کمیشن کا بھارت کی جانب سے اس عمل کو سیٹلمنٹ کالونئیلزم قرار دینا او آئی سی، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں، چوتھے جینواء کنوینشن, بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی انسانی حقوق کمشن کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ, او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت کے باوجود کشمیری مسلمانوں کی باقائدہ نسل کشی جاری رکھے ہویے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی بہیمانہ طریقوں بشمول اقتصادی ناکہ بنفی, زرائع مواصلات کی ناکہ بندی کے زریعہ جاری رکھے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version