Advertisement

جزوی لاک ڈاون میں 31 مئی تک توسیع

لاک ڈاون

پنجاب حکومت کا لاک ڈاون کےحوالے سے اہم اقدام، ہفتے میں چار دن نرمی اور3دن مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جزوی لاک ڈاون میں  31 مئی تک توسیع کر دی گئی، لاک ڈاون  کے معاملے پر محکمہ صحت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں  چار دن  صبح 8  بجے سے شام پانچ بجے تک  کاروبار کیا جاسکے  گے جبکہ جمعہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بڑے شاپنگ مالز ،تعلیمی ادارے ،ریسٹورنٹ بدستور  بند رہیں گے جبکہ ہوٹل،شادی ہالز، سینمااور عوامی اجتماعات پر پابندی ہو گی

 نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کھیلوں کی  تقریبات اور جلسے جلوس ،پبلک ٹرانسپورٹ ماسوائے چنگ چی رکشہ  بند رہے گا جبکہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جلد ملاقات  میں ایس او پیز  تیارکرکے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا جائے گا

Advertisement

حکومت کا ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ہفتے میں 2 روز دکانیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے محلے کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 7 ميی کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تها کہ اجلاس میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا تها کہ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی.2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج ہفتے سے کھولنے کا اعلان کر دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا 26 فروری کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا، ساری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلتا ہے، خوف تھا لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version