Advertisement

سندھ میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس میں سے چار کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  سندھ میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات سو اٹھاون کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار چار سوآٹھ ٹیسٹ کیے گئے۔۔ان ٹیسٹ کے نتیجے میں سات سو اٹھاون نئے کیسز سامنے آئے جس میں سے پانچ سو پچپن کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر ابتک چودہ ہزار ننانوے کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، نو اموات کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد دو سو چونتیس ہوگئی ہے۔

سندھ میں آج مساجد میں اعتکاف ہوگا، مفتی منیب الرحمن

Advertisement

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے ایک محلے میں آٹھ اموات کا پتا نہیں چل سکا لیکن وہ کورونا کیسز ہوسکتے ہیں، لاڑکانہ میں انتقال کرنے والے آٹھ افراد کے ایک سو پانچ رابطوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں،لاڑکانہ شہر کی تین گلیوں میں لاک ڈائون کو سخت کیا گیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں اور بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئیں ہیں۔

ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 ہزار51 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 770 ہو گئیں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561 ہو گئی، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239 ہو گئی ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 822، آزاد جموں و کشمیر 91 ، گلگت میں 482 ہو گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version