کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےجس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 731 کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتک 103340 ٹیسٹ کیے جس میں 13341 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں اور بتک کورونا کے باعث 234 اموات ہو چکی ہیں۔
ہمارا کام صوبوں کو حفاظتی سامان کی ترسیل کا تھا، چیئرمین این ڈی ایم اے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 10 ہزار 2 سو 72 مریض زیرعلاج ہیں اور زیرعلاج میں 8840 گھروں، 919 آئسولیشن مراکز اور 513 اسپتالوں میں ہیں لیکن یہ اچھی خبر یہ ہے کہ 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں اور ابتک 2835مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں 585 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مشرقی کراچی میں 140، ضلع جنوبی 127 اور ملیر میں 116 مزید کیسز سامنے آئے ہیں اور ضلع وسطی 85، ضلع غربی 60 اور کورنگی میں 57نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ 24، حیدرآباد 22، گھوٹکی 14 میں نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر 10، کشمور-کندھ کوٹ 8 اور شکارپور میں 7 مزید کیسز سامنے آئے، شہید بینظیرآباد 5، سجاول اور ٹنڈومحمد خان4-4 نئے کیسز ظاہر ہوئے، نوشہروفیروز 2، جامشورو، خیرپور اور قمبر-شہدادکوٹ میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںَ
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث مرنے والوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں اور کورونا کے باعث مرنے والوں میں 22.5 فیصد مریض 81 سال سے زائد عمر کے ہیں جبکہ 4.6 فیصد کی عمر 51 تا 60، 8.5 فیصد 61 تا 70 اور 11.5 فیصد 71 تا 80 سال کے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

