Advertisement

نیب کی وفاقی وزیر نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات شروع

نور الحق قادری

قومی احتساب بیورو( نیب)  وفاقی کابینہ کے ایک اور وفاقی وزیر  نورالحق قادری کے خلاف سرگرم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی احتساب بیورو( نیب)  نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نور الحق قادری پر اختیارات سے تجاوز کرنے اورغلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال کی نیب پنڈی کو شکایت کی جانچ پڑتال میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  نور الحق قادری پر وزارت کی عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کا الزام ہے ۔ شکایت کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد نیب وفاقی وزیر سےپوچھ گچھ کرے گا۔

یاد رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کے افسران کے خلاف شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی۔

Advertisement

نیب وفاقی وزیر غلام سرور خان کے اثاثوں سے متعلق بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version