ہم مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہا ہے کہ پہلے ہی دو ماہ کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہے ہم مزید دو لاک ڈاؤن برداشت نہین کرسکتے۔
کورونا کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے پرایک دو صوبوں کو تحفظات ہیں، تمام صوبوں سے درخواست ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں، کورونا سے پندرہ کروڑ لوگ متاثر ہیں، پہلے ہی دو ماہ کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہم مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین بننے تک کورونا وائرس کنٹرول نہیں ہوگا، اس سال ویکسین آنے کا امکان کم ہے۔
کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہماری مجبوری ہے، آج ان لوگوں کو روزگار دینا نا شروع کیا تو ان کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جہاں جہاں کیسز کم ہورہے تھے وہاں دوبارہ کیسز سامنے آرہے ہیں، لوگوں کو جب دوبارہ لاک ڈاؤن سے ریلیف ملتا ہے تو وائرس پھر پھیلنےلگتا ہے، اس سال تو ہمیں اس کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہماری مجبوری ہے، ڈاکٹرز اوراسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا، پاکستان میں کورونا وائرس ابھی مزید پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے غریب کی زندگی مشکل میں آجاتی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو ہر قسم کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News