Advertisement

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا رد عمل

ٹڈی دل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں تو ملک  کی اعلی ترین عدلیہ میں سنجیدگی غالب رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں یہ نہیں مان سکتا کہ ہماری عدلیہ کوئی ایسا فیصلے کرے گی جس سے پاکستان کے عوام کی زندگیاں اور صحت دائو پر لگ جائیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے  ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام معزز ججز، حقائق اور صحت کے حالات کی بنیاد پر فیصلے دیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے تمام شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور تمام مالز کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام مالز، دکانیں اور بازار کھول دیئے جایئے۔

ملک بھر میں تمام مالز کو بھی کھولنے کا حکم

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں چھوٹے طبقے کا کاروبار ہے اور اگر دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مر جائے گا۔

Advertisement

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں اور تمام مالز بھی کھولیں کیونکہ مالز میں ایس او پیز پر زیادہ بہتر عمل ہوسکے گا۔

سپریم کورٹ نے ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا  ہے اور فیصلہ کیا کہ دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمہ دار ہوں گی اور آخر میں سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version